پاکستان

پنجاب میں الیکشن، سیاسی مقدمات میں عدالت ہارتی ہے: جسٹس اطہر من اللہ

اپریل 7, 2023

پنجاب میں الیکشن، سیاسی مقدمات میں عدالت ہارتی ہے: جسٹس اطہر من اللہ

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے مقدمے میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی نوٹ تحریر کیا ہے۔

جمعے کو عدالت سے جاری کیے گئے تفصیلی نوٹ میں کہا گیا ہے ’جب سیاست دان اپنے جھگڑے مناسب فورم کے بجائے عدالتوں میں لاتے ہیں تو ان کیسز میں کوئی جیتے یا ہارے گا لیکن اس کے نیچے میں شکست عدالت ہی کی ہوتی ہے‘۔

جسٹس اطہر من اللہ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، ازخود نوٹس کی کارروائی نے عدالت کو غیر ضروری سیاسی تنازعات سے دوچار کر دیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سمیت تمام اداروں کو آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے، سپریم کورٹ نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا،  ملک ایک سیاسی اور آئینی بحران کے دہانے پرکھڑا ہے،  وقت آگیا ہےکہ تمام ذمہ دار  ایک قدم پیچھےہٹیں اور کچھ خود شناسی کا سہارا لیں۔

انہوں نے لکھا: پنجاب اور کے پی میں انتخابات کا معاملہ خالصتاََ سیاسی نوعیت کا ہے. انتہائی قلیل وقت میں سپریم کورٹ کو تیسری مرتبہ سیاسی معاملہ میں گھسیٹا جا رہا ہے.

جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ میں کہا گیا: ملک میں اس وقت نہ رکنے والا سیاسی ہیجان ہے، سپریم کورٹ غیر معمولی طور سیاسی تقسیم کے اس عمل کی توجہ کا مرکز بنی رہی.

تفصیلی نوٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں پہلی مرتبہ معاملہ اس وقت آیا جب عدم اعتماد کی تحریک چل رہی تھی،چیف جسٹس نے بارہ ججز سے مشاورت کے بعد عدم اعتماد پر ازخودنوٹس لیا، پانچ ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ رولنگ پر ووٹنگ کرنے کی بجائے اسمبلی تحلیل کرنا غیر آئینی عمل تھا.

نوٹ کے مطابق عدم اعتماد کی ووٹنگ کے عمل سے عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑا، سیاسی بحران اس وقت انتہائی شدید ہو گیا جب عمران خان نے ایوان کا اعتماد کھونے کے بعد پی ٹی آئی نے اسمبلی سے استعفے دے دیے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے