پاکستان

علی امین گنڈاپور اسلام آباد کی عدالت میں پیش، ایک روزہ جسمانی ریمانڈ

اپریل 9, 2023

علی امین گنڈاپور اسلام آباد کی عدالت میں پیش، ایک روزہ جسمانی ریمانڈ

غداری اور دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر اسلام آبادپولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اتوار کو علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پندرہ دن کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سب دفعات شدید نوعیت کی ہیں جن پر ضمانت نہیں ہو سکتی، آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں حملہ آور ہونے کا ذکر کیا، بزور طاقت دارالحکومت پر قبضہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔

گنڈا پور کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا موبائل ایپلی کیشن سے کسی کی بھی آواز بنائی جا سکتی ہے، مقدمہ گولڑہ پولیس اسٹیشن میں درج ہوا،کیا وہاں ٹی وی چل رہا تھا.

وکیل بابر اعوان نے مزید کہا کہ اگر آپ ریمانڈ دینا چاہتے ہیں تو 24 گھنٹے کا دیا جائے تاکہ اے ٹی سی میں جا سکیں۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کی جانب سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد پولیس علی امین گنڈاپور کو لے کر روانہ ہو گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے