پاکستان

اسلام آباد میں تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، تین نوجوان ہلاک

اپریل 9, 2023

اسلام آباد میں تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، تین نوجوان ہلاک

اسلام آباد میں ایک تیز رفتار کار ایکسپریس وے پر ٹرک کے نیچے جا گھسی، خوفناک تصادم میں تین نوجوان ہلاک ہو گئے۔

افسوس ناک حادثہ اسلام آباد کے کھنہ تھانے کے سامنے پیش آیا جہاں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم تین نوجوانوں کی جان لے گیا، حادثے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں عباس شاہ، عباس احمد اور سعد احمد شامل ہیں۔

تینوں مرنے والے اور زخمی نوجوان ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے