عالمی خبریں

چین کے ریستوران میں دھماکے سے 31 ہلاک، سات زخمی

جون 22, 2023

چین کے ریستوران میں دھماکے سے 31 ہلاک، سات زخمی

چین کے ایک ریستوران میں دھماکے سے کم سے کم 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جمعرات کو چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژنہوا نے رپورٹ کیا ہے کہ دھماکہ شمال مغربی شہر یِِن چوان کے ریستوران میں ہوا۔

حکام کے مطابق بدھ کی شام لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا اخراج دھماکہ کی وجہ بنا۔

یہ ریستوران شہر کے ایک مصروف علاقے میں واقع ہے۔

یہ دھماکہ بار بی کیو کے ریستوران میں ہوا جس میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے