عالمی خبریں

وقت کم رہ گیا، سمندر کےنیچے سیاحوں کی لاپتا آبدوز کی تلاش جاری

جون 22, 2023

وقت کم رہ گیا، سمندر کےنیچے سیاحوں کی لاپتا آبدوز کی تلاش جاری

ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب لاپتہ سیاحوں کی آبدوز کی تلاش کا آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آبدوز میں پانچ افراد کے لیے آکسیجن کی سپلائی ختم ہونے میں صرف چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں اور امریکی اور کینیڈین بحریہ کے حکام نے سمندر کے نیچے تلاش کا کام تیز کر دیا ہے۔

علاقے میں موجود کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ’پُرامید‘ ہیں تاہم آبدوز کا کوئی سراغ نہیں مل پایا۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے کیپٹن جیمی فریڈرک نے کہا کہ ’کبھی کبھی آپ ایسی پوزیشن میں ہوتے ہیں جہاں آپ کو سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں لیکن ہم ابھی تک اس طرف نہیں پہنچے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک سرچ اینڈ ریسکیو مشن ہے، سو فیصد۔‘

اس آپریشن میں کینیڈا کی فضائیہ، کوسٹ گارڈ کے بحری جہازوں اور ٹیلی گائیڈڈ روبوٹس نے حصہ لیا ہے۔

منگل کو ریسکیو ورکرز کو شمالی بحراوقیانوس میں آوازیں سنائی دی تھیں لیکن یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس چیز کی آوازیں ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے