’آرڈر آف دی نائل‘، نریندر مودی کے لیے مصر کا بڑا سرکاری اعزاز
Reading Time: < 1 minuteانڈیاکے وزیراعظم نریندر مودی کو مصر کے سب سے بڑے سرکاری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
اتوار کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو مصر کا سب سے بڑا سرکاری اعزاز ’آرڈر آف دی نائل‘ دیا گیا۔
نریندر مودی کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ملاقات سے قبل اِس اعلٰی ایوارڈ سے نوازا۔
دونوں حکمرانوں نے ملاقات میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ 1997 کے بعد کسی بھی انڈین وزیراعظم کا مصر کا پہلا دورہ ہے۔
قبل ازیں انڈین وزیراعظم نے 11 ویں صدی میں قاہرہ میں تعمیر ہونے والی حکیم مسجد کا دورہ کیا جسے انڈیا کی داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی مدد سے دوبارہ بحال کیا گیا تھا۔
مودی کو حکیم مسجد کا تین ماہ قبل دوبارہ سے تعمیر ہونے والا حصہ دکھایا گیا۔ یہ مسجد قاہرہ کی چوتھی پرانی مسجد ہے۔
اس کے بعد نریندر مودی نے ’ہیلیوپولِیس کامن ویلتھ وار سیمیٹری‘ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پہلی جنگِ عظیم کے دوران مصر اور فلسطین میں جان گنوانے والے انڈین فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ ان چار ہزار انڈٰین فوجیوں کی یادگارہے جو پہلی جنگ عظیم میں مصر اور فلسطین میں مارے گئے تھے۔