پاکستان

نظرثانی درخواستوں پر سماعت مؤخر کی جائے، نواز شریف

ستمبر 9, 2017

نظرثانی درخواستوں پر سماعت مؤخر کی جائے، نواز شریف

سابق وزیر اعظم کی جانب سے سپریم کورٹ میں وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 28 جولائی کا فیصلہ پانچ رکنی بینچ کی جانب سے سنایا گیا ،پانچ رکنی بینچ نے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی توثیق کی،قانونی معیاد گزرجانے کے بعد عدالتی فیصلہ حتمی ہو چکا ہے ،پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی ہے،تیکنیکی اعتراضات سے بچنے کے لیے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف بھی نظر ثانی درخواست دائر کی گئی،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کا مسلمہ اصول ہے کہ پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ تین رکنی بینچ تبدیل نہیں کر سکتا،عدالت سے استدعا کی گئی ہے ان کی پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے،نظر ثانی کو سماعت کے لیے مقرر ہونے تک تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت موخر کی جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے