پاکستان

آئس اور سیکس ویڈیوز رکھنے پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سکیورٹی افسر گرفتار

جولائی 21, 2023

آئس اور سیکس ویڈیوز رکھنے پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سکیورٹی افسر گرفتار

بہاولپور پولیس نے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو منشیات، جنسی ادویات اور فون میں نازیبا ویڈیوز رکھنے پر حراست میں لیا ہے۔

جمعے کی صبح تھانہ سٹی سرکل بہاولپور میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق اعجاز شاہ کو پولیس ناکے پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ بغداد الجدید پولیس ناکے پر ایک کار کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا مگر ڈرائیور نے رانگ سائیڈ سے واپس یونیورسٹی کی جانب بھاگنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ناکے پر موجود اہلکاروں نے بھاگ کر مشکوک گاڑی کو راستے میں روک کر ڈرائیور کی تلاشی لی۔

ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ ملزم ڈرائیور کی جیب سے دس گرام آئس، جنسی ادویات اور دو عدد موبائل فون سے یونیورسٹی طالبات اور دیگر خواتین کی سینکڑوں نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے