پاکستان آنے والی انڈین لڑکی انجو کا ضلع دیر کے نوجوان سے نکاح
خیبر پختونخوا کے ضلع دیربالا میں انڈین لڑکی انجو اور مقامی رہائشی نصر اللہ کا نکاح کرا دیا گیا ہے۔
نکاح سے قبل انجو نے اسلام قبول کیا اور اُن کا نام فاطمہ رکھا گیا۔
انجو اور نصر اللہ کا نکاح ڈسٹرکٹ کورٹ دیر میں ہوا۔
انجو مسیحی مذہب کی پیروکار تھیں اور نصراللہ سے اُن کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔
وہ گزشتہ دنوں وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہیں۔

