پاکستان

کوئی پسند کرے یا نہ کرے اپنا کام جاری رکھیں گے: چیف جسٹس

اگست 2, 2023

کوئی پسند کرے یا نہ کرے اپنا کام جاری رکھیں گے: چیف جسٹس

پاکستان کی سپریم کورٹ نے فُل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عام شہریوں کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے خلاف عمران خان اور جسٹس جواد ایس خواجہ کی درخواستیں چھ رُکنی بینچ ہی سُنے گا۔

بدھ کو فُل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کرنے کا فیصلہ سُناتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کوئی پسند کرے یا نہ کرے وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں کون سا قانون چلے گا یہ فیصلہ عوام کریں گے۔

جسٹس عمر عطا نے کہا کہ ہم نے کام ٹھیک کیا یا نہیں تاریخ پر چھوڑتے ہیں۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار افراد کی فیملیز سے ملاقات کروائی گئی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں میں مکمل وجوہات کی یقین دہانی ہم کروا چکے ہیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ بھی یقین دھانی کروائی ہے کہ کسی شخص کو سزائے موت یا عمرقید نہ ہو۔

اٹارنی جنرل کے مطابق تمام 102 افراد کے وقار اور احترام کی ضمانت دی جاتی ہے،
کسی کے ساتھ برا برتاؤ نہیں ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے