پاکستان

شکایات پر کارروائی، سپریم کورٹ کے ایک جج کے دوسرے پر الزامات

اگست 4, 2023

شکایات پر کارروائی، سپریم کورٹ کے ایک جج کے دوسرے پر الزامات

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے اپنے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درج شکایات پر فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں تاخیر جسٹس طارق مسعود کر رہے ہیں۔

جسٹس طارق مسعود سپریم جوڈیشل کونسل کے رُکن ہیں جو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف مس کنڈکٹ کے معاملات کو دیکھتی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس کونسل کے رُکن ہیں۔

دیگر ارکان میں دو ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شامل ہیں۔

جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس کو خط میں شکایت کی ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود اُن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس پر اپنی رائے دینے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے