پاکستان

عمران خان کیس، سپریم کورٹ کے جج اور وکیل میں تلخ کلامی

اگست 9, 2023

عمران خان کیس، سپریم کورٹ کے جج اور وکیل میں تلخ کلامی

سپریم کورٹ میں کوئٹہ کے وکیل کے قتل کے مقدمے میں نامزدگی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس مظاہر اکبر نقوی اور وکیل امان اللہ کُنرانی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

‏بدھ کو دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل امان اللہ کنرانی نے ایک موقع پر جسٹس مظاہر نقوی سے کہا کہ اگر آپ پارٹی بنیں گے تو ہم بات کریں گے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے وکیل سے کہا کہ آپ کو یہاں یہ سب کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے؟ہم کمزور نہیں ہیں۔

جسٹس نقوی نے وکیل سے کہا کہ اُن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

وکیل امان اللہ کنرانی نے جواب دیا کہ جج صاحب آپ اونچی آواز میں بات نہ کریں، میں کوئی غلام نہیں ہوں۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ ہم بھی غلام نہیں ہیں۔

بعد ازاں بینچ کے سربراہ کی مداخلت پر وکیل امان اللہ کنرانی نے کمرہ عدالت میں ہاتھ جوڑ کر ججز سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس مظاہر نقوی سے سوال کیا کہ کیا اُن کو یہ معافی قبول ہے؟ تو جسٹس مظاہر نقوی نے اونچی آواز میں غصے سے کہا: ایبسولوٹلی ناٹ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے