پاکستان

سپریم کورٹ: 184/3 کے مقدمات میں اپیل کا حق دینے کا قانون کالعدم

اگست 11, 2023

سپریم کورٹ: 184/3 کے مقدمات میں اپیل کا حق دینے کا قانون کالعدم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کے فیصلوں پر اپیل کا حق دینے کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جمعے کو سنائے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ایسی قانون سازی کا حق نہیں رکھتی۔

فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دیا جسے چیف جسٹس نے پڑھ کر سنایا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 19 جون کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پنجاب میں انتخابات کے کیس میں حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ پیش کر کے بینچ پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا۔
بینج میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے۔

ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184کی شق تین کے تحت سوموٹو یا عوامی مفاد کے مقدمات میں نظر ثانی اپیلیں لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کہا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے