توہین قرآن کا الزام، جڑانوالہ میں مشتعل ہجوم کا چرچ پر حملہ
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مسیحی خاندان پر توہین قرآن کا الزام لگا کر مشتعل مقامی افراد نے چرچ اور سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا ہے۔
فیصل آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جڑانوالہ شہر میں حالات پولیس کے قابو میں ہیں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
دوسری جانب مقامی لوگوں نے موٹروے کو بھی احتجاج کرتے ہوئے کچھ دیر کے لیے بند کیا۔

