پاکستان

گالیاں دینے والا پولیس اہلکار ذہنی بیمار، علاج جاری: آئی جی پنجاب

اگست 18, 2023

گالیاں دینے والا پولیس اہلکار ذہنی بیمار، علاج جاری: آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلا رہا ہے اور یوٹیوبر کے مائیک آگے کرنے پر اُس کو اور آئی جی پنجاب کو گالیاں بکتا ہے۔

پولیس اہلکار کیمرہ مین اور مائیک والے کو گھونسے بھی مارتا دکھائی دیتا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا کانسٹیبل نفسیاتی بیماری کا شکار ہے جس کس علاج کروایا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق دو لاکھ سے زائد پولیس فورس کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد 10 بیماریوں کا علاج معالجہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید نے کہا ہے کہ اس فلاحی اقدام کے ساتھ مختلف نفسیاتی عوارض کا شکار پولیس ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ کے بعد طبی ماہرین سے ان کے علاج معالجے کے لیے پنجاب پولیس اقدامات کرنے جا رہی ہے۔

یوٹیوبر سے لڑنے اور آئی جی پنجاب کو گالیاں بکنے والے پولیس اہلکار کو پاگل خانے منتقل کردیا گیا ہے.

اہلکار کی شناخت کانسٹیبل شاہد کے نام سے ہوئی جو تھانہ اسلام پورہ میں تعینات تھا۔

شاہد کو 8 سال قبل کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کے دوران گاڑی الٹنے سے سر پر چوٹ لگی تھی۔ جس کے بعد نارمل نہیں رہا تھا۔

کانسٹیبل بیماری کے باعث 15 روز سے ڈیوٹی سے بھی غیرحاضر تھا اور وردی پہن کر سڑکوں پر گھوم رہا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے