پاکستان

سائفر کیس، سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے گرفتار

اگست 20, 2023

سائفر کیس، سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کوسائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مؤکل اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے، اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا .

توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے