پاکستان

مقدمات پشاور یا لاہور ہائیکورٹ منتقل کیے جائیں، عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

اگست 23, 2023

مقدمات پشاور یا لاہور ہائیکورٹ منتقل کیے جائیں، عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر متعصب ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

بدھ کو عدالت عُظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو میرے خلاف تمام مقدمات کی سماعت سے روکا جائے۔

عمران خان نے استدعا کی ہے کہ اُن کے تمام مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور یا پشاور ہائیکورٹ منتقل کیے جائیں۔

استدعا کے مطابق سپریم کورٹ میں اس درخواست پر فیصلہ ہونے تک جسٹس عامر فاروق کو مقدمات کی سماعت سے روکا جائے۔

سپریم کورٹ میں درخواست آرٹیکل 186 اے کے تحت دائر کی گئی۔

درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے