پاکستان

خصوصی عدالت میں سائفر کیس، شاہ محمود کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

اگست 25, 2023

خصوصی عدالت میں سائفر کیس، شاہ محمود کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا ہے۔

جمعے کو سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سائفر کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سماعت بند کمرے (ان کیمرہ) کی گئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاتین روزہ ریمانڈ پر منظور کیا۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔

21 اگست کو سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔

19 اگست کو شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے ایف آئی اے کی ٹیم نے پولیس کی معاونت سے گرفتار کر کے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا تھا۔

ایف آئی اے کی ٹیم سائفر کیس میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے خلاف وزارت داخلہ کے افسر یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے