پاکستان24

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کا فیصلہ محفوظ

اگست 28, 2023 < 1 min

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کا فیصلہ محفوظ

Reading Time: < 1 minute

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے.

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ سزا کو معطل کرنے کی اپیل پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز تحریک انصاف کے چیئرمین کو دی گئی سزا کے حق میں دلائل دیے.

جمعے کو علالت کے باعث امجد پرویز دلائل دینے کے لیے عدالت نہیں آ سکے تھے اور سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی تھی۔

اس سے قبل عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ جیل میں ملاقات کی درخواست دائر کی ہے اس کی بھی سماعت کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ’آج تو سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ ہی ہو جائے گا تو امید رکھیں۔‘

الیکشن کمیشن امجد پرویز نے چیف جسٹس کو مخاطب کر کے کہا کہ ’عدالت نے تو یہ آبزرویشن دے دی ہے۔‘

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ’میں نے کہا ہے آج درخواست پر فیصلہ ہو جائے گا۔‘

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے سزا معطلی کی درخواست پر دلائل شروع کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست میں ریاست کو فریق نہیں بنایا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پرائیویٹ کمپلینٹ ہے۔ ’ٹرائل کورٹ میں کہیں ریاست کا ذکر نہیں آیا، یہاں فریق بنانا کیوں ضروری ہے؟‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے