بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 9 اہلکار مارے گئے
پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
جمعرات کی شب فوجی ترجمان کے جاری کیے بیان کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار نے خودکش حملے سے قافلے کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں ایک نائب صوبیدار سمیت نو اہلکاروں کی موت واقع ہو گئی۔
اس حملے میں پانچ فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

