پاکستان

کلثوم نواز بھی سپریم کورٹ میں

ستمبر 15, 2017 < 1 min

کلثوم نواز بھی سپریم کورٹ میں

Reading Time: < 1 minute

کلثوم نواز کی اہلیت چیلنج کر دی گئی، سپریم کورٹ میں این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کے کاغذات منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی، پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے میں ناکام رہیں، کلثوم نواز بالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں،کلثوم نواز نے جان بوجھ کر اور بدنیتی سے اپنے اثاثے چھپائے، کلثوم نواز آرٹیکل 62،63 کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں،کلثوم نواز نے کرپشن جاری رکھنے کیلئے ہرحال میں الیکشن جیتنے کی قسم کھا رکھی ہے،کلثوم نواز نے اپنا اقامہ بھی ظاہرہ نہیں کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ کا 13 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور کلثوم نواز کو الیکشن لڑنے سے روک دیا جائے،درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر، کلثوم نواز، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے