عالمی خبریں

غزہ سے زخمیوں کا انخلا، مصر کی 500 کو داخلے کی اجازت

نومبر 2, 2023 < 1 min

غزہ سے زخمیوں کا انخلا، مصر کی 500 کو داخلے کی اجازت

Reading Time: < 1 minute

زخمی فلسطینی شہری اور غیر ملکی بدھ کو رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ جنگ زدہ غزہ سے رہائشیوں اور غیر ملکیوں کا پہلا انخلا ہے۔

عارضی طور پر رفح بارڈر کراسنگ کے کھلنے سے جو امید کی کرن پیدا ہوگئی تھی اسے غزہ میں پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ پر مسلسل دوسرے دن اسرائیلی بمباری نے بجھا دی جس میں کیمپ کی کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئی اور درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس پر فتح تک غزہ پر بمباری جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
اے ایف پی کے رپورٹرز نے غزہ کے جنوبی سرحد سے ایمبولینسز کو زخمیوں کو مصر کے فیلڈ ہسپتالوں میں منتقل کرتے ہوئے دیکھا۔
کئی خاندان اپنی زندگی بھری کی جمع پونجی ساتھ لے کر انتھائی سخت سکیورٹی والے رفح کراسنگ سے مصر میں داخل ہوگئے۔

مصر 400 غیر ملکی شہریت رکھنے والوں اور 90 زخمیوں کو رفح کراسنگ سے مصر میں داخل ہونے دے گا۔

اردن کے شہری صالح حسین نے بتایا کہ انہیں آدھی رات کو خبر ملی کہ ان کا نام انخلا والی فہرست میں شامل ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے