ایک دہائی بعد سیاست کو مکمل خیرباد: اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد انہوں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنیچر کو انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔
خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ جس حلقےاور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

