پاکستان

خیبر پختونخوا کے نئے نگراں وزیراعلیٰ، ارشد حسین کے نام پر اتفاق

نومبر 12, 2023

خیبر پختونخوا کے نئے نگراں وزیراعلیٰ، ارشد حسین کے نام پر اتفاق

خیبر پختونخوا کے نئے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ارشد حسین کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

سابق وزیراعلٰی محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے پشاور میں نئے وزیراعلٰی کے نام پر مشاورت کی۔

دونوں راہنماوں نے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کے نام پر اتفاق کیا جس کے بعد منظوری اور تقرر کے لیے گورنر کو سمری ارسال کر دی گئی۔

جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ وکالت ایبٹ آباد بار سے شروع کی۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے پر رہے۔

پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے پر رہے۔

گلگت بلتستان سے بطور چیف جج ریٹائرڈ ہوئے.

موجودہ نگران کابینہ میں بطور وزیر برائے قانون اور اوقاف تھے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے