اسٹیبلشمنٹ سے لو افیئر، شیخ رشید کا نواز شریف کو پیغام
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے الیکشن مہم سے قبل لال رضائی خرید لی ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی 16 سیٹیں ہیں، 3 سیٹیس انوکھا لاڈلا لے گا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تین چار سیٹیں فضل الرحمان لے لے گا۔
شیخ رشید احمد کے مطابق زرداری بھی تاش کے پتے چھاتی سے لگا کر کھیلتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اُن پر 80 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وہ مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ پنڈی برانچ میں درخواست دائر کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر انہوں نے جیل سے الیکشن لڑنا ہے تو اس کے لیے رضائی خرید لی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔
انہوں نے نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے لو افیئر پر کہا کہ یہ جو انوکھا لاڈلا سمجھ رہا ہے ناں، میں بھی اُن کے ساتھ رہا ہوں۔ انوکھے لاڈلے کو کہنا چاہتا ہوں فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے۔

