پاکستان

تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی پر مقدمہ، اشتہاری قرار

دسمبر 4, 2023

تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی پر مقدمہ، اشتہاری قرار

تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ان کے آبائی گاؤں بشام اور پشاور میں رہائش گاہ سمیت کئی جگہوں پر چھاپے مارے۔

شانگلہ پولیس نے سابق صوبائی وزیر کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر کے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کے خلاف 21 نومبر کو اس وقت دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جب ان کے چھوٹے بھائی کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا۔

سنیچر کو شانگلہ پولیس پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لیے پشاور پہنچی تھی مگر ناکامی ہوئی۔

سابق صوبائی وزیر کےخلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات 188، 186، 147، 109، 506 اور149 شامل کیں اور انہیں مقامی عدالت سے اشتہاری قرار دلوایا گیا۔

شوکت یوسف زئی گزشتہ ہفتے روپوش ہو گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے