اہم خبریں متفرق خبریں

توشہ خانہ کیس کی سماعت، عمران خان کو مولانا کے بیان پر تشویش

دسمبر 6, 2023 2 min

توشہ خانہ کیس کی سماعت، عمران خان کو مولانا کے بیان پر تشویش

Reading Time: 2 minutes

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

بدھ کو مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں جج محمد بشیر نے کی۔

سماعت کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کے تین وکلا نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاونڈ سیدھا سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں آیا اور سپریم کورٹ سے یہ رقم اب قومی خزانے میں جا چکی ہے۔

وکیل نے کہا کہ اس میں عمران خان یا بشری بی بی کا کیا جرم ہے؟

لطیف کھوسہ کے مطابق یہ رقم کابینہ کی منظوری سے سپریم کورٹ میں گئی پھر تو ساری کابینہ کو پکڑیں۔

وکیل نے کہا کہ ہاوسنگ سوسائٹی نے زمین ٹرسٹ کو دی ہے، یونیورسٹی کی زمین چیئرمین پی ٹی آئی یا بشری بی بی کی نہیں وہ ٹرسٹ کی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ٹرسٹ میں ایک پیسہ بھی قومی خزانے سے نہیں لگا یہ لوگوں کے فنڈز سے چلتا ہے۔

وکیل کے مطابق بشری بی بی کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب نے نہیں نکالے، ہم نے عدالت کو بتایا کہ اگر مچلکہ چاہیے تو حاضری و پیشی کا مچلکہ دینے کو تیار ہیں۔

لطیف کھوسہ نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزہراعظم کی قبل از گرفتاری ضمانت میں بھی توسیع ہو گئی ہے جبکہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں بھی 13 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

وکیل انتظار پنجھوتہ نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ سابق وزیراعظم کو ایکسرسائز کے لیے میٹ نہیں دی جا رہی اس کی درخواست دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیل مینوئیل کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادوں سے بات نہیں ہو پا رہی اس پر بھی درخواست دے دی ہے۔

وکیل کے مطابق عدالت نے دونوں درخواستوں پر انتظامیہ سے 13 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین کا قوم کے نام پیغام ہے کہ کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان مر تو سکتا ہے لیکن حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

عمیر نیازی ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وکیل کے مطابق چیئرمین نے کہا کہ الیکشن پہلے ہی بہت تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے جو تاریخ دی ہے اس پر الیکشن ہونے چاہییں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے