سائفر کیس میں فردِ جرم عائد، جج اور عمران خان میں مکالمہ
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے.
بدھ کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نےفرد جرم عائد کی. دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
فرد جرم سنتے ہی عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا:
میں نے ملکی اور غیر ملکی اسٹیبلیشمینٹ کو بے نقاب کرکے ظلم کیا میرے جرم میں یہ بھی شامل کریں۔
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرا کر ہمیں ہی ملزم بنادیا گیا،
عمران خان نےجج سے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے جس کی حکومت گری ہو وہی ملزم ہو۔
عمران خان کو بولنے سے روکتے ہوئے جج نے کہا کہ آپ ایسا نہ کریں، غلط بات نہ کریں۔
جج ابوالحسنات نے عمران خان سے کہا کہ یہ عدالت ہے، آپ کا لہجہ مناسب نہیں۔
جج نے کہا کہ آپ پہلے میری بات سن لیں۔
عمران خان کے بار بار بولنے پر جج نے خاموش رہنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے ایف آئی اے سے شہادتیں طلب کر لیں۔ استغاثہ کو آئندہ سماعت پر 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی.
14 دسمبر کو گواہان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں طلب کیے گئے ہیں.
ملزمان نے عدالتی کارروائی پر احتجاج کیا اور فرد جرم کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

