پاکستان

کھلی عدالت میں سماعت کے لیےجسٹس مظاہر نقوی کی درخواست منظور

دسمبر 14, 2023

کھلی عدالت میں سماعت کے لیےجسٹس مظاہر نقوی کی درخواست منظور

سپریم جوڈیشل کونسل نےجسٹس مظاہر نقوی کی درخواست منظورکر لی ہے.

کونسل نے جسٹس نقوی کے خلاف شکایات پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس نقوی کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا.

جوڈیشل کونسل کے پانچوں ارکان نے اوپن سماعت کی درخواست کو منظور کیا.

قبل ازیں جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں اپنے خلاف کارروائی کے معاملے پر جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔

جسٹس مظاہر نے خط میں کہا تھا کہ شوکت عزیز صدیقی کیس میں سپریم کورٹ نے جوڈیشل کونسل کی کھلی سماعت کا حق تسلیم کیا، درخواست ہے میرے خلاف بھی جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو کھلی سماعت کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ پاکستان کا آئین مجھے کھلی سماعت کا حق دیتا ہے، میں نے جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر اعتراضات اٹھائے ہیں، کونسل کے اِن کیمرا اجلاس کی وجہ سے میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، کونسل کارروائی کی وجہ سے مجھے تضحیک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خط میں مزید کہا گیاکہ شفاف ٹرائل کا تقاضہ ہے انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے لہٰذا جب تک میری درخواستوں پر فیصلہ نہیں آتا تب تک جوڈیشل کونسل کی کارروائی روک دی جائے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے خط میں لکھا کہ میری جوڈیشل کونسل کے سامنے متعدد درخواستیں زیر التوا ہیں، 13 نومبر کو میں نے نوٹس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا، میری دونوں درخواستیں 15 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے