پاکستان

انشاء اللہ سپریم کورٹ جمہوریت کو بچائے گی: چیئرمین پی ٹی آئی

دسمبر 16, 2023

انشاء اللہ سپریم کورٹ جمہوریت کو بچائے گی: چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہی جمہوریت کو بچائے گی۔

سنیچر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سپریم کورٹ میں ہمارا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، یہ سپریم کورٹ کا طریقہ کار ہے۔

عمران خان سے جیل ٹرائل کے دوران ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر خان اڈیالہ جیل پہنچے۔

بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تو کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔ ہماری استدعا رہی ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشنز کے لیے آر اوز کا ہونا شفاف الیکشن کی عکاسی نہیں کرتا۔ پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا پی ٹی آئی پر سختیاں ضرور کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پٹیشن میں درخواست تھی کہ ریٹرننگ افسران کو عدلیہ سے لیا جائے۔ سپریم کورٹ ہی بتا سکتی ہے انہیں کیوں لگا ہم جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم تو سپریم کورٹ میں بیٹھے رہتے ہیں کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا جائے۔ انشاء اللہ سپریم کورٹ جمہوریت کو بچائے گی۔

ان کے مطابق بوگس کیسز کے ذریعے جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ سیاسی انتقام کے طور پر کیا جا رہا ہے ،جیل ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا، ایسے ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے