پاکستان

قلات میں چھ خطرناک قیدی جیل توڑ کر فرار، کوئٹہ میں ویڈیو سکینڈل کے ملزمان بری

جنوری 2, 2024 2 min

قلات میں چھ خطرناک قیدی جیل توڑ کر فرار، کوئٹہ میں ویڈیو سکینڈل کے ملزمان بری

Reading Time: 2 minutes

بلوچستان کے علاقے قلات میں چھ خطرناک قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل کے مقدمات کے ملزمان بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقامی عدالتوں نے جیل حکام کے حوالے کیا تھا تاہم وہ علاقائی طور پر قائم جوڈیشل لاک اپ میں تھے۔

مقامی شہریوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے کہ پولیس نے قلات شہر کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے ایک ذریعے کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں سے تین کو قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی جبکہ دو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ انڈرٹرائل تھے تاہم باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

دریں اثنا کوئٹہ کی مقامی عدالت نے شہر کے علاقے قائد آباد میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

سیشن جج کوئٹہ نے مشہور ویڈیو سکینڈل کیس کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ استغاثہ بغیر کسی شک و شبے کے مقدمے کو ثابت کرنے میں ناکام ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ اپیل کنندگان کو کیس میں الزام سے بری کیا جاتا ہے۔
اپیل کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا ناقص فیصلہ قابل اعتماد نہیں۔

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ سال 11 اکتوبر کو نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا۔
ٹرائل کورٹ نے ویڈیو سکینڈل کے دو مرکزی کرداروں ہدایت اللہ خلجی اورخلیل کو تین تین سال قیدکی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی ادا ئیگی کا بھی حکم دیا تھا۔

دونوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے27دسمبر 2021کو ایک لڑکی کو اپنے گھر قید کرکے اسکی نازیبا ویڈیو بنائی تھی۔
ملزمان کے قبضے سے مزید لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو ز بھی برآمد ہوئی تھیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے