پاکستان

کوہاٹ میں لاچی ٹول پلازہ کی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ہلاک

جنوری 10, 2024 < 1 min

کوہاٹ میں لاچی ٹول پلازہ کی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشتگردوں کے ایک حملے میں تین پولیس اہلکار اور ایک شہری مارا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جان سے گئے۔

‏دہشتگردوں نے رات گئے انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ اور اس سے ملحقچیک پوسٹ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جہاں پولیس نے جوابی کارروائی کی مگر اس دوران تین اہلکار مارے گئے۔

‏حملے میں مارے گئے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار کے نام سے ہوئی جبکہ لکی مروت کا رہائشی ایک شہری نور محمد بھی حملے میں جان سے چلا گیا۔

‏حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

قبل ازیں دہشت گردوں نے پولیو ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو ضلع بنوں میں نشانہ بنایا۔

دونوں کی نماز جنازہ بدھ کی صبح پولیس لائن میں ادا کی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے