پاکستان

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 10 قتل

جنوری 10, 2024 < 1 min

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 10 قتل

Reading Time: < 1 minute

لکی مروت میں ایک گھر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دینے کے بعد مساجد میں اعلانات کیے کہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں گھر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ لاشوں میں دو خواتین اور 6 بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ گھر والوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں ہیں۔

بدقسمت خاندان کا گھر گاوں سے باہر اپنی زمینوں میں ہے۔

بدھ کی صبح اہل علاقہ کو پتہ چلا کہ گھر میں لاشیں پڑی ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق واقعہ منگل کی شام سے پہلے کا معلوم ہوتا ہے۔

اہل علاقہ کی جانب سے احتجاج کے لیے مساجد کے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کیے گئے جس کے بعد پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے