پاکستان

خاور مانیکا کے بھائی ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

جنوری 12, 2024 < 1 min

خاور مانیکا کے بھائی ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان مسلم لیگ ن نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے عمران خان حکومت میں مشہور ہونے والی فرح گوگی کے سسر چوہدری محمد اقبال اور خاور مانیکا کے بھائی احمد رضا مانیکا کو پارٹی ٹکٹ دیے ہیں۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چوہدری محمد اقبال گجر نے 9 انتخابات میں حصہ لیا اور صرف ایک بار شکست سے دوچار ہوئے۔

مسلم لیگ نون نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔

احمد رضا مانیکا 2018 میں بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ٹکٹ ملنے سے ایک دن پہلے تک وہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر تھے۔

اس سے قبل احمد رضا مانیکا 2002 میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر قومی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔

2008 میں بھی وہ ق لیگ کے امیدوار تھے مگر اس مرتبہ انہیں مسلم لیگ ن کے نوجوان امیدوار سید سلمان محسن گیلانی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے