پاکستان

الیکشن 2024: فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری

جنوری 24, 2024 < 1 min

الیکشن 2024: فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی نگراں وفاقی کابینہ نے انتخابات کے لیے فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق منگل کو نگراں وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا۔

کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ’الیکشن میں ’فوجی اور نیم فوجی دستے کوِئک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔‘

بیان کے مطابق ’وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دی۔‘

’یہ دستے حساس حلقوں اور پولنگ سٹیشنز پر فرائض سر انجام دیں گے اور ریپڈ رسپانس فورس کے طور پر بھی کام کریں گے۔‘

پاکستان میں عام انتخابات آٹھ فروری کو ہونے جا رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں اپنی اپنی مہم چلا رہی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے