عالمی خبریں

ایرانی صوبہ سیستان میں فائرنگ، 9 پاکستانی شہری قتل

جنوری 27, 2024

ایرانی صوبہ سیستان میں فائرنگ، 9 پاکستانی شہری قتل

نیم سرکاری ایرانی مہر نیوز ایجنسی نے سنیچر کو اطلاع دی ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی سرحد کے قریب جنوب مشرقی ایران میں نو غیرملکی شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قتل کیے گیے افراد کو گھر میں مارا گیا اور ان کا تعلق پنجاب پاکستان سے ہے.

تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیبو نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار‌کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے.

ان نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے ایران سے تعاون کا مطالبہ کیا.

مہر نیوز نے کہا کہ کسی بھی فرد یا گروہ نے شورش زدہ علاقے میں ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل پاکستان نے ایران میں ایک کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے.

تہران نے ان حملوں میں سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

اس حملے سے دو روز قبل پاکستانی علاقے میں ایران کے فضائی حملے میں دو بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے