اہم خبریں

سپریم کورٹ: برطرف جسٹس شوکت صدیقی کے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریمارکس حذف

فروری 15, 2024

سپریم کورٹ: برطرف جسٹس شوکت صدیقی کے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریمارکس حذف

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی اپنے خلاف آبزرویشنز حذف کرانے کی اپیل پر منظور کر لی ہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ججز کو کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کے خلاف آبزرویشنز دیتے ہوئے محتاط ہونا چاہیے۔

عدالت کے مطابق اگر ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دینی ہے تو پہلے اس کو نوٹس کرے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے۔

سپریم کورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل جج نے 2012 میں سخت آبزرویشنز دیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیب انکوائری میں کچھ ثابت نہیں ہوا، کسی شخص کے خلاف انکوائری کی سطح پر آبزرویشنز دینے میں احتیاط کرنا چاہیے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2012 میں گوجر خان کی سڑک کیس میں راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز دی تھیں۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راجہ پرویز اشرف کو سڑک کے ٹھیکے کے کیس میں بدنیت اور کرپٹ قرار دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس پر نیب کو انکوائری کا حکم دیا تھا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے