اہم خبریں متفرق خبریں

قادیانی شہری کا کیس، وضاحت کے لیے نظرثانی پر نوٹس جاری

فروری 23, 2024 < 1 min
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

قادیانی شہری کا کیس، وضاحت کے لیے نظرثانی پر نوٹس جاری

Reading Time: < 1 minute

‏سپریم کورٹ نے مبارک احمد ثانی کیس میں پنجاب حکومت کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 26 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔

‏ اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ مبارک ثانی کیس فیصلہ کے پیرا 9 میں آرٹیکل 20 کی مکمل وضاحت نہیں کی گئی،
‏آئین کے آرٹیکل 20 کے تحت مذہبی آزادی لامحدود نہیں ہے۔

اسسٹنٹ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وضاحت نہ ہونے سے فیصلہ کا غلط تاثر دیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ جب آئین کے آرٹیکل 20 کا ذکر آگیا تو وضاحت کی ضرورت نہیں تھی، آپ کہتے ہے تو وضاحت کر دیتے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 20 کے مطابق مذہبی آزادی پبلک آرڈر اور اخلاقیات سے مشروط ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نظرثانی میں وضاحت کے لیے فریقوں کو نوٹس کرنا پڑے گا۔

‏ اسسٹنٹ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، نوٹس کی ویسے کوئی ضرورت نہیں۔

‏ جسٹس سعادت عرفان نے کہا کہ نظرثانی درخواست پر نوٹس کرنا پڑے گا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی نظرثانی درخواست پر نوٹس جاری کر کے 26 فروری تک سماعت ملتوی کر دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے