اہم خبریں متفرق خبریں

16ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، 336 میں سےکتنے ارکان نے حلف اٹھایا؟

فروری 29, 2024

16ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، 336 میں سےکتنے ارکان نے حلف اٹھایا؟

پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نےحلف اٹھا لیا ہے جبکہ حلف برداری سے قبل ایوان میں ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

اجلاس شروع ہونے پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین قومی اسمبلی احتجاج کرنے سپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے تاہم حلف برداری شروع ہونے پر اپنی نشستوں پر واپس چلے گئے۔

قومی اسمبلی کے 336 ارکان میں سے 282 ممبران نے حلف اٹھایا اور ممبران نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے.

میاں نواز شریف ، شہباز شریف، آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو زرداری، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اورعمر ایوب حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے.

اختر جان مینگل، خالد مگسی، محمود اچکزئی اوع چوہدری سالک نےبھی حلف اٹھالیا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے