عدالت نے درخواست مسترد کر دی، اسد طور کو جیل بھیجنے کا حکم
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی مقامی عدالت نے ولاگر اسد طور کی اپیل کو نمٹاتے اور مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
جمعے کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد
میں اسد طور کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے اسد طور کی درخواست کو نمٹا دیا۔
جج طاہر عباس سپرا کے فیصلے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد طور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا ہے۔
جج طاہر عباس سِپرا نے فیصلے میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کر دیا ہے اس لیے ملزم کی اپیل کو نمٹایا جاتا ہے۔
جج طاہرعباس سِپرا نے اسد طور کو کیس سے ڈسچارج کر کے مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کو مسترد کر دیا ہے۔
اسد طور کو گرفتار کرنے کے بعد تین بار وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا گیا۔
پہلی بار اسد طور کا پانچ روزہ جسمانی ریماند دیا گیا جبکہ دوسری بار تین روزہ اور تیسری مرتبہ دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔