آصف علی زرداری نے صدر کا عہدے کا حلف اُٹھا لیا
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے ملک کے 14 ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
اتوار کی سہ پہر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نومنتخب صدر آصف زرداری سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر اہم اشخصیات نے شرکت کی۔

