لاپتہ احمد فرہاد کشمیر کے ایک تھانے میں زیرِ حراست، مقدمہ درج
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ لاپتہ شاعر احمد فرہاد کا پتہ چل گیا اور وہ کشمیر کے ضلع باغ میں درج ایف آئی آر میں نامزد اور پولیس کی حراست میں ہیں۔
بدھ کو اٹارنی جنرل نے اس کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کوئی آدمی پاکستان آرمی یا کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے لیکن چند لوگوں کی غلط روش کا نقصان پورے ادارے کو ہوتا ہے.
عدالتی حکم کے باوجود کارروائی براہ راست نشر نہ کی گئی.
Array