ساجد خان کی تباہ کُن بولنگ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ پر برتری
Reading Time: < 1 minuteملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلش ٹیم کے دوسری اننگز میں 36 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہیں.
دوسری اننگز میں بھی ساجد خان اور نعمان علی نے انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.
اس سے قبل دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ہے۔
انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف جیت کے لیے 297 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق 4 رنز اور صائم ایوب 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامران غلام 26، محمد رضوان 23 اور کپتان شان مسعود 11 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کے آف سپنر شعیب بشیر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیک لیچ نے 3 بریڈن کارس نے دو اور میتھیو پوٹس نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کو 291 رنز پر آل آؤٹ کرتے ہوئے میچ میں اپنی برتری برقرا رکھی تھی۔
پاکستان کی جانب سے سپنر ساجد خان 7 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، جبکہ نعمان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔