اہم خبریں

میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھُسنے والے پر مقدمہ، پوسٹر کا ذکر غائب

فروری 25, 2025 < 1 min

میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھُسنے والے پر مقدمہ، پوسٹر کا ذکر غائب

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران گراؤنڈ میں گُھس آنے والے تماشائی پر مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔

پیر کی رات سوا آٹھ بجے پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق میدان میں حفاظتی جنگلہ پھلانگ کر گھسنے والے نوجوان کی عمر 19 سال ہے اور وہ ضلع اٹک کا رہائشی ہے۔

عبدالقیوم نامی نوجوان نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سعد رضوی کا تصویری پوسٹر اُٹھا رکھا تھا تاہم ایف آئی آر میں اُس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

پولیس نے نوجوان کو گراؤنڈ سے ہی حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا تھا۔

میدان میں پچ پر دراندازی کا یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران اُس وقت پیش آیا جب رچن روندرا کھیل رہے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے