چیمپئنز ٹرافی، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر انڈیا گروپ میں ٹاپ پر
Reading Time: < 1 minuteچیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں تھیں مگر انڈیا کی جیت سے اب سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے ہوگا۔
اتوار کو نیوزی لینڈ نے دبئی میں ٹاس جیت کر پہلے انڈیا کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔
انڈین ٹیم 249 رنز سکور کر سکی تھی مگر جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 205 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اب انڈیا کا سیمی فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
Array