چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دے دی
Reading Time: < 1 minuteدبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے.
منگل کو دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انڈیا نے 265 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 11 گیندیں قبل حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی.
وراٹ کوہلی نے 84 رنز کی اننگز کھیلی.
آسٹریلیا کی اننگز
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ صرف چار رنز کے مجموعی سکور پر تیسرے اوور میں اس وقت گری جب اوپنر کوپر کورولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
وہ محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہل کو کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔
کینگروز کو دوسرا نقصان 54 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی تیسری اور چوتھی وکٹ بالترتیب 110 اور 144 رنز کے مجموعی سکور پر گری، مارنس لیبوشگن 29 رنز اور جوش انگلس 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین میکسویل سات رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
انڈیا کی جانب سے رویندرا جدیجا اور محمد شامی نے دو دو جبکہ ورون چکرورتھی اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔