کراچی ایئرپورٹ پر سختی، بیرون ملک جانے والے 39 پاکستانی آف لوڈ
Reading Time: < 1 minuteکراچی ایئرپورٹ پر ایک دن میں 13 ممالک کو جانے والے 39 پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق سعودی عرب جانے والے 14 عمرہ زائرین کو ایڈوانس بکنگ اور رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔
اسی طرح ایران زیارات کے لیے جانے والے 4 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ ترکیہ، بحرین، عمان سمیت 12 ممالک کے وزٹ ویزہ ہولڈرز کو بھی آف لوڈ کیا گیا جبکہ قبرص اور آذربائیجان کے سٹوڈنٹ ویزے رکھنے والوں کو بھی نامکمل تفصیلات کی وجہ سے فلائٹ لینے سے روکا گیا۔
حکام کے مطابق امیگریشن حکام کا سفری دستاویزات کی سخت جانچ کا عمل جاری ہے اور نامکمل دستاویزات پر کسی بھی پاکستانی شہری کے لیے کسی دوسرے ملک کا سفر خطرے کا باعث ہے۔
Array