پانچ لاکھ والا حملہ آور
Reading Time: < 1 minuteکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پراسرار چاقو والے حملہ آور کی وجہ سے خواتین میں خوف و ہراس پایا جا تا ہے، ملزم اب تک کئی خواتین کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کر چکا ہے،
اب اس حملہ آور کے بارے میں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ پراسرار حملہ آور خواتین پر حملے میں چاقو نہیں بلکہ سرجیکل آلہ استعمال کر رہا ہے،ملزم کا پتہ بتانے والے کو پانچ لاکھ انعام دیا جائے گا،ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا کہنا ہے ملزم نفسیاتی مریض لگتا ہے جو چاقو نہیں بلکہ سرجیکل بلیڈ یا اس سے ملتا جلتا کوئی آلہ استعمال کر رہا ہے جو بازار میں عام دستیاب ہے، انہوں نے کہا ملزم نے گلستان جوہر میں مختلف عمر کی خواتین کو 3 سے 4 کلومیٹر کے علاقے میں نشانہ بنایا تاہم کوشش کررہے ہیں ملزم کو جلد گرفتار کر یں، ملزم دکھنے میں دبلا پتلا، اس کی عمر 20 سے 29 سال کے درمیان اور قد 5 فٹ 7 انچ یا 9 انچ تک ہے۔ ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا،ملزم کالی شرٹ ، ہیلمٹ ، موٹرسائیکل پر سوار ملزم نسبتاً سنسان علاقے میں اچانک نمودار ہوتا ہے اور راہ چلتی خواتین پر پشت سے وار کرکے فرار ہوجاتا ہے،واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملوں میں گزشتہ پانچ روز کے دوران متاثرہ خواتین کی تعداد 9 ہوگئی۔