فرد جرم عائد نہ ہو سکی
Reading Time: < 1 minuteاحتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر احتساب ریفرنسز میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، جج محمد بشیر نے حسن، حسین اور مریم کے پیش نہ ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، کیپٹن صفدر کے پیش نہ ہونے پر بھی عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے _
عدالت نے اپنے آرڈر میں لکھا کہ ریفرنس میں شامل تمام ملزمان کے خلاف ایک ساتھ فردِ جرم عائد کی جا سکتی ہے _ وکیل دفاع اور نیب پراسیکوٹر کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ کیا کہ مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت ہوں گے جبکہ آئندہ سماعت پر نواز شریف کا مقدمہ دیگر ملزمان سے الگ کرے گی، نواز شریف نے پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، مقدمے کی سماعت نو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی _
Array