گرین پاکستان انیشیٹو کے مخالف کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر حملے میں زخمی
Reading Time: < 1 minuteگرین پاکستان انیشیٹو کی مخالفت کرنے والے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ ایک حملے میں لہولہان ہو گئے۔
اُن کے ایک ویڈیو بیان کے مطابق منگل کے روز چھ افراد نے اُن پر حملہ کیا جس کی وجہ انہوں نے چھ نہروں کے معاملے پر اپنے موقف کو قرار دیا۔
عامر نواز نے کہا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
گرین پاکستان انیشیٹو کا حصہ، چولستان کینال پروجیکٹ کا مقصد سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں دو، چھ نہریں بنا کر کل 4.8 ملین ایکڑ (1.9 ملین ہیکٹر) بنجر زمین کو سیراب کرنا ہے۔
ان میں سے پانچ نہریں دریائے سندھ پر تعمیر کی جائیں گی، جبکہ چھٹی دریائے ستلج کے ساتھ تعمیر کی جائے گی، جو پنجاب کے صحرائے چولستان کو سیراب کرنے کے لیے تقریباً 4,120 کیوسک پانی فراہم کرے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے 15 فروری کو عوامی ہنگامہ آرائی اور سندھ میں شدید تحفظات کے دوران جنوبی پنجاب کی زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے پرجوش چولستان منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔